تازہ ترین
ہوم / کھیل / محمد عامر کا ورلڈ کپ میں کھیلنا بہت ضروری ہے کیونکہ۔۔۔! قومی کرکٹ کی بڑی شخصیت نے فاسٹ بائولر کے حق میں آواز اٹھادیمحمد عامر کا ورلڈ کپ میں کھیلنا بہت ضروری ہے کیونکہ۔۔۔! قومی کرکٹ کی بڑی شخصیت نے فاسٹ بائولر کے حق میں آواز اٹھادی

محمد عامر کا ورلڈ کپ میں کھیلنا بہت ضروری ہے کیونکہ۔۔۔! قومی کرکٹ کی بڑی شخصیت نے فاسٹ بائولر کے حق میں آواز اٹھادیمحمد عامر کا ورلڈ کپ میں کھیلنا بہت ضروری ہے کیونکہ۔۔۔! قومی کرکٹ کی بڑی شخصیت نے فاسٹ بائولر کے حق میں آواز اٹھادی

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر نے محمد عامر کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں ورلڈ کپ ضرور کھیلنا چاہیے کیونکہ وہ تجربہ کار باؤلر ہیں۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 30 مئی سے شر وع ہونے جارہاہے تاہم پاکستان کے پاس 23 مئی تک ٹیم میں تبدیلی کرنے کا وقت موجود ہے۔ان کا کہناتھا کہ محمد عامر آصف علی کے ساتھ انگلینڈ سیریز کے لیے دو اضافی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جب کہ شاداب خان بھی اس وقت ٹیم میں شامل نہیں ہیں اور شاہین شاہ آفریدی سمیت باؤلرز ایک دو سال سے کھیل رہے ہیں۔ان کا کہناتھا

میرے نزدیک محمد عامر کو ورلڈ کپ ٹیم میں شامل ہونا چاہیے ، وہ انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی مظاہرہ کریں اور وکٹیں حاصل کریں ، فارم میں آئیں اور ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہوں ، محمد عامر تجربہ کار باؤلر ہے اور ان کیلئے ورلڈ کپ کھیلنا بہت ضروری ہے۔مدثر نذر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم 1982 ءسے لے کر اب تک انگلینڈ میں اچھا پرفارم کرتی آرہی ہے، چیمپئنز ٹرافی میں آغاز اچھا نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان ٹیم چیمپئن بنی۔انہوں نے شاداب خان سے متعلق بھی امید ظاہر کی اور کہا کہ وہ ورلڈ کپ کھیلیں گے کیونکہ اکیڈمی میں سب ان کے بارے میں بہت مثبت ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *