تازہ ترین
ہوم / شوبز / رمضان المبارک میں اداکارہ میگھا کیساتھ’’ ہاتھ‘‘ ہوگیا، ایسی خبر آگئی کہ ادکارہ کے مداح بھی پریشان ہوگئے

رمضان المبارک میں اداکارہ میگھا کیساتھ’’ ہاتھ‘‘ ہوگیا، ایسی خبر آگئی کہ ادکارہ کے مداح بھی پریشان ہوگئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھا جی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیکرزنے ہیک کرکے ڈیلیٹ کردیا،میگھا نے سائبر کرائمز میں درخواست دے دی۔نامعلوم ہیکرز نرز نے گلوکارہ میگھا جی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے کے چند روز بعد ڈیلیٹ کر دیا۔ایک ملاقات کے دوران میگھاجی نے بتایاکہ کچھ روز قبل ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا جس پر انہیں پریشانی ہوئی مگر اب اس ہیکر نے ان کا اکاؤنٹ فیس بک سے ڈیلیٹ کردیا ہے جس کے خلاف انہو ں نے ایف آئی اے سائبر کرائمز کو درخواست دے دی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں میگھاجی نے بتایاکہ انہیں پتہ ہے کہ کس نے ان کا اکاؤنٹ ہیک کیا ہے مگر میں نام نہیں لینا چاہتی ایف آئی اے سائبر کرائم والے خود اسے پکڑ لیں گے۔میگھا جی نے مزید کہاکہ وہ اپنے نئے پراجیکٹس میں مصروف ہیں اس لیئے ان کے پاس ان معاملات کے لیئے وقت نہیں ہے انہیں وقتی کوفت ضرور ہوئی تھی مگر انہوں نے اسے ذاتی طور پر دیکھنے کی بجائے قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انشا ءاللہ یہ ہیکر جلد پولیس کی حراست میں ہوگا اور بتائے گاکہ اس نے ایسی حرکت کیوں کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *