تازہ ترین
ہوم / پاکستان / قائمہ کمیٹی کا چیئرمین بننے کے بعد اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی، بڑااعلان کردیا گیا

قائمہ کمیٹی کا چیئرمین بننے کے بعد اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی، بڑااعلان کردیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) قائمہ کمیٹی کا چیئرمین بننے کے بعد اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں بھی واپسی کا اعلان کر دیا گیا، وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عید کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کی جائیں گی، سابق وزیر خزانہ کو بھی کابینہ کا دوبارہ حصہ بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی دوبارہ سے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی کے حوالے سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر جلد وفاقی کابینہ میں دوبارہ سے شامل کر لیے جائیں گے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران پاکستان کے مفادات کے تحفظ کی بھرپور کوشش کی تھی۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد مزید کہتے ہیں کہ اسد عمر کی کابینہ میں واپسی کے علاوہ بھی

حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہونے والی ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ عید کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ عید کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان فیصلہ کر چکے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ وفاقی کابینہ میں شامل ایک وفاقی وزیر کرپشن میں ملوث نکلا ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار خاور گھمن کا دعویٰ ہے کہ وفاقی کابینہ میں شامل وفاقی وزیر کے خلاف خفیہ تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس وزیر کیخلاف کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ وفاقی وزیر کے خلاف خفیہ تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔ وفاقی وزیر کے خلاف تیار کی گئی رپورٹ جلد وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی جائے گی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار خاور گھمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رپورٹ دیکھنے کے بعد اس وزیر کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *