تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / گوادر پی سی ہوٹل پر دہشت گرد حملہ ناکام ہوگیا، تمام دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے

گوادر پی سی ہوٹل پر دہشت گرد حملہ ناکام ہوگیا، تمام دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے

گوادر(نیوز ڈیسک) گوادر پی سی ہوٹل پر دہشت گرد حملہ ناکام ہوگیا، تمام دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے، تین گھنٹے طویل آپریشن کے بعد سیکورٹی فورسز نے تمام 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے، پی سی ہوٹل کی عمارت کو کلیئر قرار دے دیا گیا، کسی غیر ملکی کو نقصان نہیں پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز نے گوادر پی سی ہوٹل پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا ہے۔پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز نے گوادر پی سی ہوٹل پر دہشت گرد حملے کے بعد تین گھنٹے طویل آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے تمام 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔ آپریشن کے بعد پی سی ہوٹل کی عمارت کو کلیئر قرار دے دیا گیا، کسی غیر ملکی کو

نقصان نہیں پہنچا۔ دوسری جانب کالعدم بی ایل اے نے پی سی ہوٹل گوادر پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔کالعدم بی ایل اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ حملے کا مقصد ہوٹل میں قیام کرنے والے چینی اور دیگر غیر ملکیوں کو نشانہ بنانا تھا۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر کے حالات سکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہیں۔فورسز نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پی سی ہوٹل کی انٹری پر موجود گارڈ نے دہشتگردوں کو روکا۔دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے پی سی ہوٹل کا سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر ہوٹل کی بالائی منزل تک لے گئے۔اسی دوارن پی سی ہوٹل میں موجود تمام مہمانوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔ اس سے قبل وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ہوٹل میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ہوٹل میں موجود تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، کوئی غیرملکی موجود نہیں ہے، ہوٹل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز سے رابطے میں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی ہوٹل گوادر میں 40چینی باشندے موجود ہیں جبکہ 30پاکستانی بھی موجود ہیں۔ وزیراطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ گوادر میں پی سی ہوٹل میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کے قریب آبادی بہت کم ہے۔لیکن اس علاقے کی سکیورٹی بہت سخت ہے۔ واضح رہے گواد پورٹ پاک چین سی پیک معاہدے کا بڑا پوائنٹ ہے۔گوادر کے راستے دنیا بھر میں تجارت کی راہیں کھلی ہیں، گواد کی

ترقی اور پاک چین سی پیک منصوبے پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ دشمن قوتیں سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہی ہیں۔ دشمن قوتوں میں ہمارا ازلی دشمن بھارت سب سے آگے ہے۔ بلوچستان سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی کا اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان کی معاشی اور تجارتی حتیٰ کہ ہر سطح پر پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتا ہے۔ لیکن بھارت اور دشمن قوتوں کا یہ خواب خواب رہ جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *