تازہ ترین
ہوم / پاکستان / صوبائی وزیر محمود الرشید کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں

صوبائی وزیر محمود الرشید کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیرہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید کی والد ہ محترمہ انتقال کر گئیں ،ان کی نماز جنازہ کل (اتوار )12مئی کو صبح 11 بجے کریم بلاک گرائونڈ بالمقابل مسجد حضرت ابو ہریرہ میں ادا کی جا ے گی ۔وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال ، راجہ بشارت ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز عالم ، صمصام بخاری ، راجہ یاسر

ہمایوں سرفراز ،محمد محسن خان لغاری ، مراد راس ،نعمان احمد لنگڑیال ،چوہدری ظہیر الدین سمیت دیگر نے وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میاں محمود الرشید اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے ۔انہوں نے نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *