تازہ ترین
ہوم / کھیل / انگلینڈ میںتمام بائولرز کی ناکامی کے بعد ٹیم انتظامیہ کو محمد عامر کی اہمیت کا احساس ہوگیا، کپتان اور ہیڈ کوچ نے فاسٹ بائولر کو ٹیم میںشامل کرنے کیلئے آواز بلند کردی

انگلینڈ میںتمام بائولرز کی ناکامی کے بعد ٹیم انتظامیہ کو محمد عامر کی اہمیت کا احساس ہوگیا، کپتان اور ہیڈ کوچ نے فاسٹ بائولر کو ٹیم میںشامل کرنے کیلئے آواز بلند کردی

لاہور(نیو زڈیسک) پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی فاسٹ باؤلر محمد عامر کے حوالے سے ٹیم انتظامیہ کی حکمت عملی پرسخت خفا ہے۔قومی ٹیم تین ہفتوں سے انگلینڈ میں موجود ہے لیکن ابھی تک محمد عامر ایک بھی گیند نہیں پھینک سکے، اس ساری صورتحال نے سلیکٹرز کو پریشان کرنے کے ساتھ ورلڈکپ میں فاسٹ بولر کی شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موجودہ باؤلنگ اٹیک کی کارکردگی کو دیکھنے کے بعد اب محمد عامر کی شمولیت بہت ضروری سجھی جارہی ہے لیکن سلیکٹرز کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے محمد عامر کی فٹنس اور فارم کو ایک بار ضرور پرکھنا چاہتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کی حتمی ٹیم میں ممکنہ تبدیلی کا فیصلہ بھی ون ڈے سیریز ختم ہونے تک موخر کردیا گیاہے، سترہ رکنی ٹیم میں سے واپس آنےوالے دو کھلاڑیوں کا اعلان اب

21 یا 22 مئی کو کیاجائے گا۔تین کاؤنٹی میچوں کے ساتھ واحد ٹی ٹونٹی میں بھی بائیں ہاتھ کے پیسر کو چیف کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد نے پلینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا جو حیران کن ہے۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں محمد عامر کو میچ بارش کی نذر ہونےکی وجہ سے باؤلنگ کا موقع نہیں مل سکا۔ دوسرے و ن ڈے سے قبل محمد عامر وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے، پھر چکن پاکس کی تشخیص ہونے پر وہ تیسرے میچ کےساتھ اب چوتھے میچ سے بھی باہر ہوچکے ہیں۔دوسری جانب ٹیم کپتان سرفرازاحمد اور کوچ مکی آرتھر ون ڈے سیریز میں باؤلرز کی پٹائی پر سخت پریشان ہیںاور اب وہ محمد عامر کو ورلڈکپ میں شامل کرنے کے خواہش مند ہیں،ٹیم انتظامیہ کو یقین ہے کہ عامر کے مرض کی نوعیت زیادہ سنجیدہ نہیں اور اور وہ آخری ون ڈے میچ کھیل سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *