تازہ ترین
ہوم / پاکستان / شہباز شریف کی چھٹی کروا کر مریم نواز کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ اندرون خانہ کیا گیم چلارہی ہے، دھماکہ خیز خبر

شہباز شریف کی چھٹی کروا کر مریم نواز کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ اندرون خانہ کیا گیم چلارہی ہے، دھماکہ خیز خبر

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پرویز رشید نے کہا ہے کہ قانونی پیچیدگیاں ختم ہونے ہی مریم نواز الیکشن لڑیں گی ، وہ سیاسی کارکن ہیں اور سیاست میں بھرپور کردار ادا کرتی ہیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید قاضی نے کہا کہ ایسے بیانات دیکھ کر تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ ان کے بچے لیڈر ہوں گے اور ہمارے بچے محکوم ہوں گے۔ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے بھی لیڈر ہوں گے۔ جس پر چوہدری غلام حسین نے کہا کہ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ شہباز شریف کی چھٹی کروا کر اور انہیں ہٹا کر مریم نواز کو اسمبلی میں لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ اس بات کی تیاری کی جا رہی ہے کہ کسی طرح مریم نواز کو اسمبلی میں لا کر لیڈر آف اپوزیشن بنانا ہے اور شہباز شریف کو اس عہدے سے ہٹوانا ہے۔سعید قاضی نے کہا

کہ اگر ان کی ڈیل ہو گئی اور ایک ہزار ارب روپے آ گئے تو کیا مریم نواز قومی اسمبلی کی ممبر بن جائیں گی جس پر چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اگر ڈیل ہو بھی گئی تو بھی مریم نواز کی جو سپریم کورٹ سے نا اہلی ہوئی ہے وہ ختم نہیں ہو گی۔سعید قاضی نے کہاکہ اطلاعات ہیں کہ اگر ڈیل ہو گئی تو مریم نواز بھی بیرون ملک روانہ ہو جائیں۔ اس ڈیل کے لیے سر توڑ کوششیں ہو رہی ہیں کہ کسی طرح ڈیل ہو جائے۔ جس پر چوہدری غلام حسین نے کہا کہ میرے ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔ میرے ذرائع کا کہنا ہے کہ لوٹا ہوا پیسہ واپس کر کے ہی ان کی جان چھوٹے گی۔ وگرنہ ان کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی ، پھر چاہے وہ ٹی وی پر آ کر دیں یا کچھ بھی کریں لیکن پلی بارگین کریں اور کہیں کہ میری وجہ سے ملک کو اتنا نقصان ہوا اور میں اب یہ پیسے دے رہا ہوں صرف اسی صورت میں ان کی رہائی ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *