تازہ ترین
ہوم / شوبز / میں نے پاکستانی جھنڈا لگالیا تو تمہیں اتنی مرچیں۔۔۔!راکھی ساونت نے پاکستانی پرچم سےمتعلق سوال کرنے پر میڈیا کو کھری کھری سنادی

میں نے پاکستانی جھنڈا لگالیا تو تمہیں اتنی مرچیں۔۔۔!راکھی ساونت نے پاکستانی پرچم سےمتعلق سوال کرنے پر میڈیا کو کھری کھری سنادی

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت آئے روز کسی نہ کسی تنازع کا شکار رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے پاکستانی پرچم کے ساتھ تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے اور بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔تاہم اب جب ایک صحافی کی جانب سے پاکستانی پرچم سے متعلق سوال کو دوہرایا گیا تو راکھی ساونت صحافی پر برس پڑیں۔انہوں نے کہا کہ صرف آرٹسٹوں کو آپ لوگ پکڑتے ہو، مودی جی تو بغیر دعوت کے پاکستان چلے گئے تھے ان کو تو پورے ہندوستان سے کسی نے نہیں روکا،میں نے پاکستانی جھنڈا لگالیا تو تمہیں مرچیں کیوں لگ رہیں ہیں۔راکھی ساونت نے پلوامہ حملے کو بھی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں بھارتی عوام اور میڈیا سے 4 سوال پوچھوں گی مجھے اس

کے جواب دیں۔انہوں نے میڈیا اور بھارتی عوام کے سامنے یہ چار سوال رکھے کہ ہمارے وزیراعظم نریندرامودی بنا دعوت کے نواز شریف کے پاس پاکستان چلے گئے ان کو تو کسی نے نہیںروکا اور نہ ہی ان سے کسی نے سوال کیا۔راکھی ساونت نے دوسرا سوال کیا کہ ہمارے ہندوستان کی ثانیہ مرزا نے پاکستانی سے شادی کرلی ، کیا انکو کسی نے پوچھا، تیسرا سوال ہمارے نوجوت سنگھ سدھو جی پاکستان گئے اور وہاں انتے فنکاروں سے ملے کیا کسی نے ان سے کچھ پوچھا،راکھی ساونت نے آخری سوال پلوامہ حملے سے متعلق کیا کہ جس دیش میں ہماری آرمی چڑیاتک کو پر نہیں مارنے دیتی اس دیش میں اتنا زیادہ آر ڈی ایکس،بارود کہاں سے آگیا، کون لایا، مجھے جواب دو پھر میں بتائوں کی کہ میں نے پاکستان کا جھنڈا کیوں لگایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *