تازہ ترین
ہوم / پاکستان / سوشل میڈیا پر خود پر بننے والی’’میمز‘‘اور لطیفوں سے خوش ہوتا ہوں، وزیراعظم اور دوستوں کو بھی بھیجتا ہوں،فواد چوہدری

سوشل میڈیا پر خود پر بننے والی’’میمز‘‘اور لطیفوں سے خوش ہوتا ہوں، وزیراعظم اور دوستوں کو بھی بھیجتا ہوں،فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیربرائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے خود پر بننے والے لطیفوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کے حوالے سے بننے والی میمز اور لطیفوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنے دوستوں کو بھی بھیجتے ہیں۔ صارفین نے فواد چوہدری اور سائنس کے تعلق کو لیکر ایسی ایسی میمز بنائی ہیں کہ بے اختبار قہقہہ نکل جاتا ہے۔ دلچست بات یہ ہے کہ یہ صورتحال نہ صرف فواد چوہدری بلکہ وزیراعظم عمران خان کے بھی علم میں ہے اور خود عمران خان بھی فواد چوہدری کو ایسی میم بھیجتے رہتے ہیں۔ وفاقی وزیربرائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لاہور میں ڈی این اے لیبارٹری قائم کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ڈی این اے لیبارٹری کے قیام کے لئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایات جاری کر

دی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اگلے سال مارچ تک لیبارٹری کام شروع کر دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص لبارٹری میں فیس ادا کر کے معلومات حاصل کرسکے گا کہ وہ کون ہے اورہر کوئی اپنے رنگ، نسل بارے تمام معلومات ڈی این اے رپورٹ کے ذریعے حاصل کر سکے گا۔واضح رہے کہ جب سے فواد چوہدری کو سائنس اور ٹیکنالوجی کاوفاقی وزیر بنایا گیا ہے تب سے سوشل میڈیا پہ ان پر ہزاروں میزم اور لطیفے بن چکے ہیں۔ کسی میمی میں انہیں کسی سائنسدان کے روپ میں دکھایا گیا ہے اور کسی لطیفے میں ان کی جانب سے عجیب و غریب سائنسی بیانات شائع کیے گئے ہیں۔ ان میمز کو لاکھوں کی تعداد مین شئیر کیا جارہا ہے اور اب انہوں نے بتایا ہے کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کے حوالے سے بننے والی میمز اور لطیفوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنے دوستوں کو بھی بھیجتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *