تازہ ترین
ہوم / کھیل / عابد علی کو ورلڈکپ اسکواڈ سےنکالنا انصاف نہیں اس لیے۔۔۔!! رمیز راجا قومی کرکٹر کے حق میں بول پڑے ،بڑااعلان کردیا

عابد علی کو ورلڈکپ اسکواڈ سےنکالنا انصاف نہیں اس لیے۔۔۔!! رمیز راجا قومی کرکٹر کے حق میں بول پڑے ،بڑااعلان کردیا

کراچی(نیو زڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے مشاورت مکمل ہوگئی ہے اورسلیکٹرز نے جارح مزاج بلے باز آصف علی اور تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل فہیم اشرف اور اوپننگ بلے باز عابد علی کی جگہ محمد عامر اور آصف علی 15 رکنی ٹیم ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔اس فیصلے کے بعد سابق کرکٹر رمیزراجہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عابد علی کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کھلائے بغیر ورلڈ کپ سے نکالنا غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں بیٹنگ کے لیے اچھی وکٹیں ہیں اور

یہاں سٹار بننے کا اچھا موقع ہے ایسے موقعے پر عابد علی کو نہ کھلانا ان کے ساتھ ناانصافی ہو گا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں اسے ایک ٹی ٹونٹیاور دو ون ڈے میچز میں شکست ہوچکی ہے جبکہ ایک ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انگلینڈ کے 373 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 361 رنز بناپائی تھی،تیسرے ون ڈے میچ میں شاہیوں کے 358 رنز کا تعاقب انگلینڈ نے محض 45ویں اوور میں کرلیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ آل راؤنڈ شاداب خان ورلڈ کپ کے لیے فٹ قرار دے دیئے گئے ہیں اور وہ جلد ٹیم میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *