تازہ ترین
ہوم / پاکستان / ڈالر ذخیر کرنیوالوں کی اب خیر نہیں، ایف آئی اےنے کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا، دھماکہ خیز اعلان

ڈالر ذخیر کرنیوالوں کی اب خیر نہیں، ایف آئی اےنے کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا، دھماکہ خیز اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ڈالرذخیرہ اوربلیک میں فروخت کرنےوالوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا اور کہا کہ حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات کے بعد ایف آئی اے نے فوری ایکشن کے لیے چھے ٹیمیں تشکیل دیں۔تمام ٹیموں کے سربراہان اسسٹنٹ ڈائریکٹرہوں گے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ساجد امین ، طارق مسعود، اعجاز احمد ، ریاض خان، رانا حیدر ، رانا شہواظ ٹیموں کی سربراہی کریں گے۔ ہر ٹیم میں چار چار اہلکار بھی شامل ہوں گے۔ ایف آئی اے کی یہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کریں گی۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ایک دن کے دوران تین مرتبہ اضافہ ہوا تھا جس کے

بعد ڈالر ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں چار روپے جبکہ دو روز کے دوران 7 روپے کا اضافہ ہوا۔ کچھ دیر قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 147 سے 150 روپے پر آ گیا تھا۔ شئیر بازار میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آئی،سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 965 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔جس کے تحت انڈیکس تین سال چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی بے قدری پر معاشی ماہرین نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا قوی امکان ہے اور اگر پٹرول کی قیمت بڑھی تو ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا جس میں ملک کی غریب عوام مزید پس جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *