تازہ ترین
ہوم / پاکستان / اب مہنگے ہوٹلوں پر پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں!پی ٹی آئی حکومت نے تمام سرکاری ریسٹ ہائوسز عوام کیلئےکھول کر سب کے دل جیت لیے،کم از کم کرایہ کتنے سوروپے ہے، شاندار خبر

اب مہنگے ہوٹلوں پر پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں!پی ٹی آئی حکومت نے تمام سرکاری ریسٹ ہائوسز عوام کیلئےکھول کر سب کے دل جیت لیے،کم از کم کرایہ کتنے سوروپے ہے، شاندار خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیاحت کے شوقین پاکستانیوں کے لئے اچھی خبرسامنے آئی ہے، اب سیرو تفریح کے دوران انہیں نجی ہوٹلز کو مہنگے کرائے کی ادائیگی نہیں کرنا ہوگی کیونکہ وزارت پوسٹل سروسز کے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلے کھول دیا گیا ہے۔وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کی ہدایت پر وزارت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے ۔وزارت پوسٹل سروسز (ڈاکخانہ جات) کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق شہری ملک بھر میں موجود تفریحی مقامات کی سیر کے دوران وزارت پوسٹل سروسز کےسرکاری ریسٹ ہاوسز میں قیام کر سکیں گے۔وزارت پوسٹل سروسز کے اس اہم اقدام کے بعد سیاحوں اور مسافرحضرات کو سفر کے دوران مہنگے ہوٹلز میں قیام کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

وہ انتہائی کم معاوضے پر خوبصورت اور دلکش ریسٹ ہاؤسز میں قیام کرسکیں گے ۔ اس سے قبل یہ سہولت صرف متعلقہ وزارت میں تعینات لوگوں کو حاصل تھی۔وزارت پوسٹل سروسز کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر کراچی سے مری تک تمام ریسٹ ہاؤسز کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔وزارت پوسٹل سروسز کے ریسٹ ہاؤسز مری ،ایوبیہ، گلیات، سوات، گلگت اور مظفر آباد کی حسین وادیوں میں موجود ہیں اور سیاحوں کی آمد کے منتظر ہیں۔اسی طرح ملک کے چاروں صوبوں کے دارالحکومتوں لاہور، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں بھی سرکاری قیام گاہوں کی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیاح اور مسافر کم سے کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپےادا کرکے ان ریسٹ ہاؤسز میں قیام کر سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *