تازہ ترین
ہوم / شوبز / سحری تک جاگنے کا بہترین طریقہ کیا ہے، مومنہ مستحسن نے دلچسپ تصویر شیئر کردی

سحری تک جاگنے کا بہترین طریقہ کیا ہے، مومنہ مستحسن نے دلچسپ تصویر شیئر کردی

لاہور(ویب ڈیسک) گلوکارہ مومنہ مستحسن نے رمضان المبارک میں سحری تک جاگنے کا انوکھا طریقہ تلاش کرتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں سحر ی تک جاگنے کے لیے لوگ مختلف طریقے اپناتے ہیں، کچھ نوجوان گلی محلوں میں بیٹھ کر سحری کے وقت کا انتظار کرتے ہیں تو کچھ کرکٹ یا دیگر کھیل کھیلتے ہیں۔پاکستانی گلوکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سحری تک جاگنے کا انوکھا طریقہ دریافت کرلیا۔ مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر

اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔مومنہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُن کے خیال میں دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل کر سحری تک جاگنے کا بہترین طریقہ ہے’۔ ہاتھوں میں ریکٹ لی تصویر کے ساتھ مومنہ نے لکھا کہ یہ طریقہ میرے دوستوں کی بدولت دریافت ہوا۔اسی میں مومنہ نے اپنے مداحوں کو چلینج بھی دیا کہ وہ اگر تصاویر میں موجود لوگوں کو پہچان لیں گے تو انہیں گلوکارہ کے ساتھ ریکٹ کھیلنے کا موقع بھی ملے گا، مگر انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ پیش کش بس مذاق کی حد تک محدود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *