تازہ ترین
ہوم / کھیل / آئی سی سی ورلڈ کپ میں پہلی پاکستانی خاتون پریزینٹر زینب عباس کیساتھ بھارتی شائقین کرکٹ کی بدسلوکی، زبردستی کیا چیز پہنادی

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پہلی پاکستانی خاتون پریزینٹر زینب عباس کیساتھ بھارتی شائقین کرکٹ کی بدسلوکی، زبردستی کیا چیز پہنادی

لندن(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ورڈ کپ میں پہلی پاکستانی خاتون پریزنٹر زینب عباس کو بھارتی کیپ پہنا دی گئی۔ زینب عباس آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی خاتون پریزنٹر منتخب ہوئی ہیں۔ وہ آئی سی سی کی جناب سے انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ کے لیے مختلف ممالک کی خواتین پریزنٹرز کے ہمراہ ایونٹ کی کوریج کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔زینب عباس نے پاکستان سپر لیگ سے شہرت پائی اور اب انہیں آئی سی سی ورلڈ کپ میں پریزنٹرکے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی خاتون کے ساتھ ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب وہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان وارم اپ میچ کے دوران رپورٹنگ پینل کا حصہ بننے کے بعدجب وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت دکھارہی تھیں تو اس دوران

انہوں نے بنگلہ دیشی شائقین سے بات چیت کی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے بنگالی شائقین کی رائے لی، بات چیت کے بعد انہوں نے بنگالی شائقین سے بنگلادیش کی حمایت میں نعرہ لگانے کے لیے کہا اور تبھی پیچھے بیٹھے ایک بھارتی شائق نے زینب عباس کی اجازت کے بغیر انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کیپ پہنا دی۔پاکستانی خاتون پریزنٹر زینب عباس کا دھیان مکمل طور پہ کیمرے کی جانب تھا اس لیے پہلے انہوں نے دیکھے بغیر کیپ پہن لی۔ اس کے بعد انہوں نے فوراً پیچھے کی جانب لیکن انہوں نے کسی بھی طرح کا ردِ عمل دینے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ زینب عباس پہلی پاکستانی خاتون ہیں جو ورلڈکپ کیلئے رپورٹنگ پینل کا حصہ بن گئی ہیں۔ پی ایس ایل کی رپورٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے دوران میدانوں میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں شیڈول عالمی کرکٹ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہوگا۔ ایسے میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جبکہ ورلڈکپ کی کوریج کیلئے صحافی، رپورٹرز اور کمنٹیٹرز بھی انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پاکستان کی کوئی خاتون رپورٹر ورلڈکپ کے رپورٹنگ پینل میں شامل کر لی گئی ہے۔ پی ایس ایل کی رپورٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے دوران میدانوں میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *