تازہ ترین
ہوم / علاقائی / حکومت کا عوام کو عید کیلئے شاندار تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

حکومت کا عوام کو عید کیلئے شاندار تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک)آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اعلان کیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی جارہی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 95 روپے فی کلو ہوجائے

گی۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ قیمتوں میں کمی سے گھریلو سلنڈر 180 اور کمرشل سلنڈر 680 روپے سستا ہوجائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بااثر شخصیات بجٹ میں درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس لگوانا چاہتی ہیں اگر درآمدی گیس پر ٹیکس یا پابندی لگی تو ہڑتال کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *