تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / آصف زرداری کی گرفتاری، بلاول بھٹو کا شدید ردعمل، تہلکہ خیز اعلان کردیا

آصف زرداری کی گرفتاری، بلاول بھٹو کا شدید ردعمل، تہلکہ خیز اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ متنازع فیصلوں کوعوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کارکنان کو پُر امن رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ کارکنان مشتعل نہ ہوں۔ ہم نے ہمیشہ عدالتوں میں بےگناہی کوثابت کیا ہے۔پیپلز پارٹی جانبدارانہ فیصلوں کےباوجود قانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے۔ خیال رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی بینک

اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب سردارمظفر اور اسپشل پراسیکیوٹرجہانزیب بروانا پیش ہوئے جبکہ آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سےاسپیشل پراسیکیوٹر جہانزیب بروانا نے دلائل دئے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب نے مکمل طور پر دلائل دئے، کوئی چیز رہ گئی ہے تو عدالت کو بتایا جائے جبکہ نیب کے تفتیشی افسر مکمل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جوابی دلائل دئے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا براہ راست اکاؤنٹس کھلوانے کا تعلق نہیں ہے۔ نیب کا روزانہ کی بنیاد پر آصف زرداری کے خلاف آپریشن جاری ہے، پہلے جواب الجواب کے ساتھ دستاویزات دیئے ہیں، جعلی اکاؤنٹ کھولنے کی حد تک آصف زرداری ملزم نہیں ہیں۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے چئیرمین نیب کی آئینی اختیارات پڑھ کر سناتے ہوئے کہا چئیرمین نیب آرڈیننس 26 کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کرسکتا، چئیرمین نیب کے پاس سپلیمنٹری ریفرنس کا اختیار نہیں ، آصف زرداری کو اس موقع پرگرفتار نہ انکوائری کی جاسکتی ہے۔ جوابی دلائل کے بعد عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔جس کے کچھ دیر بعد ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا ۔ جس کے بعد نیب کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے روانہ ہوئی اور آصف زرداری کو زرداری ہاؤس سے حراست میں لے لیا۔ نیب حکام کے مطابق فی الوقت فریال تالپور کو گرفتار نہ کرنے اور آصف علیی زرداری

کے وارنٹ گرفتاری پر آج ہی تعمیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کی خبر کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 900 پوائنٹس گرکر 34 ہزار 600 کی سطح پر آگیا ۔ دوسری جانب آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست کل دائر کیے جانے کا امکان ہے۔جبکہ آسف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر بالخصوص لاہور میں پیپلز پارٹی کارکنان نے احتجاج شروع کرد یا ہے جس کے تحت سڑکیں اور میٹروبس سروس بھی بند کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *