تازہ ترین
ہوم / پاکستان / فوٹو کاپی کروانے گیا تو پیچھے سے ضمانت منسوخی کا آرڈر آگیا، میں کدھر جائو!آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا دلچسپ بیان

فوٹو کاپی کروانے گیا تو پیچھے سے ضمانت منسوخی کا آرڈر آگیا، میں کدھر جائو!آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا دلچسپ بیان

اسلام آباد (نیو زڈیسک) گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت سے متعلق جعلی اکاؤنٹس کیس کا فیصلہ سنا یا تھا۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپورکے ہمراہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب سردارمظفر اور اسپشل پراسیکیوٹرجہانزیب بروانا پیش ہوئے جبکہ آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔۔عدالت نے آصف رزداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت خارج کر دی جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد نیب کی ٹیم نے آصف زرداری کو گرفتار کر لیا۔تاہم آصف زرداری کے

وکیل فاروق ایچ نائیک کا دلچسپ بیان سامنے آیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ میں فوٹو کاپیز کروانے گیا تو ضمانت منسوخی کا آرڈر آ گیا۔میں کدھر جاؤں؟۔جب کہ دوسری جانب سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹیکے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا ۔ احتساب عدالت میں داخل ہوتے ہی آصف علی زرداری نے ڈان کا انداز اپنا لیا اور جج کے آنے سے قبل سگریٹ سُلگا لیا۔آصف علی زرداری نے سگریٹ کے کش لگائے جس کے بعد فاروق ایچ نائیک نے انہیں منع کیا تو انہوں نے سگریٹ بُجھا دیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی جب آصف علی زرداری کو نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کیاگیا تھا تو وہ پریشان نہیں تھے اور مسلسل مُسکرا رہے تھے جس پر ویڈیو بنانے والے نے ان سے سوال کیا کہ صدر صاحب آپ تو ہنس رہے ہیں، کیا آپ کے ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں ہے؟ کیونکہ یہاں تو جو بھی آتا ہے رو لیتا ہے۔ جس پر آصف علی زرداری نے ایک زور دار قہقہہ لگایا اور کمرے کے اندر داخل ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *