تازہ ترین
ہوم / پاکستان / افسوسناک خبر ، کچھ ہی گھنٹوں میں خوفناک طوفان پاکستان سے ٹکرانے والاہے ، ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے

افسوسناک خبر ، کچھ ہی گھنٹوں میں خوفناک طوفان پاکستان سے ٹکرانے والاہے ، ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) سمندری طوفان پاکستان سے ٹکرانے والا ہے، ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا، 24سے36 گھنٹے میں سمندری طوفان آنےکا امکان، محکمہ فشریز کا سمندرمیں موجود ماہی گیروں کوواپس بلانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والے طوفان کے پاکستان سے ٹکرانے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ اسی باعث ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں 24سے36 گھنٹے میں سمندری طوفان آنےکا امکان ہے۔ اسی باعث محکمہ فشریز نے سمندر میں موجود ماہی گیروں کوواپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ اس سے قبل جاری کردہ رپورٹ میں محکمہ

موسمیات نے خبردار کیا کہ بحیرہ عرب جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباو شدت اختیار کرگیا ہے اور آئندہ 36گھنٹے میں ہوا کا شدید دباو سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے.ہوا کا شدید دباو کراچی کے جنوب میں1500کلومیٹردور ہے جبکہ ابتدائی طورپرطوفان کی سمت شمال مشرق میں بھارتی ساحلی پٹی ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے تمام صورتحال پرنظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی ممکنہ خطرے سے پہلے آگاہ کردیا جائے گا. مکنہ طوفان سے بچنے کے لیے محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو ہدایت جاری کردی ہے ، جس میں ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے جبکہ ممکنہ طوفان پر متعلقہ ادارے بھی ہائی الرٹ رہیں گی.دوسری جانب شہر قائد اور ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔کراچی میں آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی ، بہاولپور،جھنگ، جہلم سمیت کئی شہروں میں درجہ حرارت40ڈگری سے زیادہ ہونے کا امکان ہی.سکھر،شہیدبینظیرآباد، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد،موہنجوداڑو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی گرمی غضب ڈھا رہی ہے۔ معمولات زندگی شدید متاثر ہیں جبکہ تربت، سبی، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں بھی شدید گرمی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے شدیدگرمی میں باہرنکلناضروری ہوتو سرڈھانپ کرنکلیں جبکہ پانی کااستعمال بڑھادیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *