تازہ ترین
ہوم / پاکستان / فیفا 2020میں آپ کو پاکستان کھیلتا نظر آئے گا،امیرقطر کو تحفے میں فٹ بال کیوں دیا گیا، قوم کیلئے بڑی خوشخبری!

فیفا 2020میں آپ کو پاکستان کھیلتا نظر آئے گا،امیرقطر کو تحفے میں فٹ بال کیوں دیا گیا، قوم کیلئے بڑی خوشخبری!

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے امیر قطر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹبال استعمال ہوں گے، ہم نے امیر قطر کو سیالکوٹ کے فٹ بال تحفے میں بھی دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فیفا ورلڈ کپ 2020میں آپ کو وہاں پاکستان بھی کھیلتا ہوا نظر آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد ایل این جی ٹرمنل کی لانچنگ ہونے والی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قطر نے مزید پاکستانی نوجوانوں اور ہنرمندوں کے لیے دروازے کھولے ہیں، خطے میں صورتحال کے پیشِ نظر دونوں ممالک کی قیادت کا ملنا اہم ہے۔ مشیراطلاعات نے کہا کہ قطر سے تعلقات معاشی تعاون میں

تبدیل ہوں گے، قطر کے ساتھ مشترکہ ورکنگ رلیشن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قطر میں آئی ٹی کے شعبے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے سافٹ وئیر انجینئرزقطر جا کر بھارت کی اجارہ داری ختم کر دیں گے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان سرمایہ کاری اورسیاحت کےلیے پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے اور وزیراعظم پاکستان کوسرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امیر قطرکا دورہ باہمی بھائی چارے پر مبنی تعلقات مزید مضبوط کرے گا۔خیال رہے کہ امیر قطر گزشتہ روز ہی پاکستان پہنچے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے ورکنگ گروپ کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیںسیاحت اور تجارت کی ترقی کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت جبکہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد،خفیہ معلومات کے تبادلے کی یاد داشت پر بھی دستخط کیے گئے۔ واضح رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کا نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔ وزیراعظم نے امیر قطر کی گاڑی بھی خود ڈرائیو کی،امیرقطرکو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا،21 توپوں اور جے ایف تھینڈر طیاروں کی سلامی دی گئی۔پاکستان پہنچنے پر امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کو21 توپوں اور جے ایف تھینڈر طیاروں کی سلامی دی گئی۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ قطر پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اب انہوں نے جے ایف 17تھنڈر طیاروں میں دلچسپی لی ہے اور امکان ہے کہ قطر پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خرید سکتا ہے۔ امیر قطر نے ایوانِ صدر کا دورہ بھی کیا

جہاں انہیں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ’نشان امتیاز‘ سے نوازا گیا ہے۔امیر قطر گزشتہ روز ہی پاکستان آئے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے ورکنگ گروپ کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔سیاحت اور تجارت کی ترقی کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت جبکہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد، خفیہ معلومات کے تبادلے کی یاد داشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *