تازہ ترین
ہوم / پاکستان / کیا یہ ہیں ہمارےمحافظ۔۔ڈولفن فورس کے چار اہلکاروں نے 15سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا

کیا یہ ہیں ہمارےمحافظ۔۔ڈولفن فورس کے چار اہلکاروں نے 15سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا

لاہور(نیوز ڈیسک) ڈولفن فورس کے چار اہلکاروں نے ایک پندرہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ڈولفن فورس کے چار اہلکاروں یاسر، مبین، ساجد اور جمشید شامل ہیں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک پندرہ سالہ لڑکی کو اغوا کیا اور ڈیرے پر لے جا کر اسے مبینہ طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ چاروں مبینہ ملزمان کا تعلق اقبال ٹائون ڈویژن سے بتایا گیا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تصدیق کے لئے انہوں نے لڑکی سمیت چاروں پولیس اہلکاروں کے نمونہ جات فرانزک لیب کو بھجوا رکھے ہیں۔ جن کی رپورٹ وصول ہونے کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔دوسری جانب ڈولفن پولیس کے 2اہلکاروں نے اپنی جان پر

کھیل کر خطرناک ڈاکو گرفتارکر لیے ہیں۔ڈولفن اہلکاروں کی ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو بھاگتے ہوئے ایک گلی میں داخل ہوتا ہے اور اس کے پیچھے ایک ڈولفن اہلکار بھی دوڑتا ہوا آتا ہے جبکہ ایک اور ڈولفن اہلکار ڈولفن پولیس کی سپیشل پوٹڑسائیکل پر موقعہ ر پہنچیتا ہے۔جب ایک اہلکار ڈاکو کے پیچھے جانے کی کوشش کرتا ہے تو ڈاکو اہلکاروں پہ فائر کھول دیتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولفن اہلکار ایک گاڑی کے پیچھے چھپ کر گالیوں سے خود کو بچاتا ہے اور تمام گولیاں گاڑی کے بونٹ اور ونڈ سکرین پر لگتی ہیں۔ ڈولفن اہلکار ڈاکو پر جوابی فائر کرتے ہیں لیکن ڈاکو اہلکاروں پر فائرنگ جاری رکھتا ہے۔تبھی ایک ڈولفن اہلکار ایک قریبی گھر کا دروازہ کھلواکر اس میں داخل ہوتا ہے اور چھت سے دوسری جانب جا کر ڈاکو کو گھیر کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیتاہے۔ ڈاکو اور اس کا ساتھی ڈولفن اہلکاروں کی بہادری کے باعث حراست میں آجاتے ہیں۔ پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ دونوں کے قبضے سے پستول، گولیاں، پوبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ ڈولفن پولیس کا قیام 2015میں عمل میں آیا اور اسے ترکی کی ’یونس پالیس‘ کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ڈولفن اہلکاروں کو جدید اصلحے کو چلانے اور سڑک پر ہونے والے جرائم کو روکنے کی تربیت دی گئی ہے۔ ڈولفن پولیس کے پاس جدید 55ccموٹر سائیکل ہیں جن کے ذریعے وہ بہت جلد ڈاکوؤں اور دہشتگردوں کا پیچھا کر کے ان تک پہنچ سکتے ہیں۔ ڈولفن پولیس اہلکار کسی بھی گلی میں یا علاقے میں باآسانی ڈاکوؤں اور مفرور افراد کا پیچھا کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *