تازہ ترین
ہوم / پاکستان / بارشوں کا سلسلہ مزید کتنے روز تک جاری رہے گا،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

بارشوں کا سلسلہ مزید کتنے روز تک جاری رہے گا،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گردونواح میں طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیابی آگئی۔لاہور میں آسمان سے برستی بوندوں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ باغوں کے شہر میں صبح سے شروع ہونیوالا بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے گرمی بھی اڑن چھو ہو گئی۔ وہاڑی، بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے بعد موسم سہانا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔دوسری طرف بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گردونواح میں طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، قلات، ژوب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ

پنجاب عثمان بزدار نے بارش کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے رات گئے بغیر پروٹوکول شہر لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔عثمان بزدار نے خود گاڑی چلائی اورگلبرگ، منی مارکیٹ، لبرٹی چوک، برکت مارکیٹ اور جیل روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر میں صفائی کے انتظامات، سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک نظام کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ کے دورے سے انتظامیہ لاعلم رہی۔عثمان بزدار نے حکم دیا کہ بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے،نکاسی آب کیلئے متحرک انداز میں کام کیا جائے، نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عوام کے مسائل کا خود جائزہ لے کر ان کے حل کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *