تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے کامیاب دورہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا اہم کردار رہا

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے کامیاب دورہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا اہم کردار رہا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کےدو روزہ کامیاب ترین دورہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست اور ان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے چند ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان کے دورہ قطر میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے زلفی بخاری نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ذاتی کاوشیں بروئے کار لائی ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی کی حیثیت سے بہت سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے کامیاب دورہ پاکستان کے حوالے سے قطر میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی نے زلفی بخاری کے کردار کو سراہا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان کے برادر اسلامی ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورے پر گزشتہ روزوفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے جہاں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ زلفی بخاری اور دیگر نےاُن کا شاندار استقبال کیا تھا۔اس سے قبل امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ون آن ون ملاقات ہوئی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اس موقع پر ایوان صدر میں امیر کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشانہ پاکستان‘ سے نوازا گیا تھا۔شیخ تمیم الثانی کو نشان پاکستان سے نوازنے کی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلمی بخاری، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وفاقی وزیر علی زیدی، فردوس عاشق اعوان اور دیگر وفاقی وزراء و مہمانان شامل تھے۔پاکستان آمد کے موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر پاکستان مسلح افواج کےدستےنے گارڈآف آنر پیش کیاتھا۔امیر قطرشیخ تمیم الثانی نےوزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا جبکہ امیر قطر کو جے ایف17 تھنڈرطیاروں کی جانب سے سلامی دی گئی تھی۔وزیراعظم عمران خان معزز مہمان شیخ تمیم بن حمد الثانی کی گاڑی خود چلا کر ایئرپورٹ سے وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے تھے، دونوں رہنماؤں میں بے تکلفانہ انداز میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔بعدازاں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم عمران خان میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔

وفود کی سطح پرمذاکرات کے بعد مفاہمتی یادداشتوں اورتین معاہدوں پردستخط بھی کیے گئے تھے۔اس موقع پر شیخ تمیم الثانی کی جانب سے وزیر اعظم کوقطر کی قومی فٹ بال ٹیم کی جرسی پیش کی گئی، جبکہ وزیر اعظم نے امیر قطر کو دستخط شدہ بیٹ تحفے میں پیش کیا۔امیر قطر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطر پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔قطر 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ اور سرمایہ کاری کے لیے دے گا۔3 ارب ڈالر سے زر مبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ قطر کے امیر امیرقطرشیخ تمیم حمد الثانی کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور قطر کے مابین 3 ارب ڈالر قرض دینے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ قرض کے لیے طریقہ کار طے کرے گی۔قطر پاکستان کو قرض کی رقم بغیر شرائط پر فراہم کرے گا۔قرض کی رقم کے استعمال پر کوئی روک ٹوک نہیں ہو گی۔رقم بیرونی قرضوں کی ادائیگی یا ترقیاتی بجٹ پر استعمال ہو سکتی ہے۔واضح رہے امیرقطرشیخ تمیم حمد الثانی پاکستان کے دوروزہ دورےکی تکمیل پراتوار کو واپس روانہ ہوگئے تھے۔نورخان ائیربیس پروزیراعظم کے معان خصوصی سیدزولفقارعباس بخاری(زلفی بخاری) اوردیگر سینئر سول اورفوجی اہلکاروں نے انہیں الوداع کہا۔روانگی سے قبل پاک فضائیہ کے حکام نے امیرقطرکو جے ایف 17 تھنڈر کے بارے میں بریفنگ دی۔ امیرقطر نے ملٹی رول طیاروں میں اپنی گہری دلچسپی کااظہارکیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *