تازہ ترین
ہوم / پاکستان / پاکستانی مہنگائی کے طوفان کیلئے تیار ہوجائیں! حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 200فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا

پاکستانی مہنگائی کے طوفان کیلئے تیار ہوجائیں! حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 200فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا

لا ہور (نیوز ڈیسک)پاکستانی مہنگائی کے طوفان کیلئے تیار ہوجائیں! حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 200فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔۔ وفاقی حکومت کی طرف سے نرخوں میں 200فیصد اضافہ کی سمری تیار کر لی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوا دی ہے۔ ای سی سی آئندہ اجلاس میں سمری پر غور کرے گی۔ گھریلو صارفین

کیلئے گیس کی قیمت 200 فیصد مہنگی ہو گی۔ دستاویز کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے گیس نرخ 31 فیصد مہنگی ہو گی۔ ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے گیس 50 فیصد مہنگی ہو گی۔ ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے گیس 75 فیصد مہنگی ہو گی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ تین سو یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 100 فیصد بڑھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *