تازہ ترین
ہوم / پاکستان / تحرک انصاف کی ایم این اے نورین فاروق ابراہیم سب پرسبقت لے گئیں،ایسی مہم شروع کردی کہ آپ داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

تحرک انصاف کی ایم این اے نورین فاروق ابراہیم سب پرسبقت لے گئیں،ایسی مہم شروع کردی کہ آپ داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صرف اعلانات ہی نہیں عمل بھی، ممبر قومی اسمبلی نورین فاروق ابراہیم نے مظبوط پاکستان کے نام سے مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، مہم کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینا ہے، نورین فاروق ابراہیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بدترین معاشی حالات کا سامنا ہے، پاکستانی کرنسی گر رہی ہے اور ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے، ان حالات کا نقاضہ ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو فروغ دیا جائے اور غیر ملکی مصنوعات سے انکار کیا جائے، نورین فاروق ابراہیم نے اپنی پیغام میں پاکستانی اور کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ملک کو مظبوط کرنا ہے
تو مظبوط پاکستان مہم کا ساتھ دیں زیادہ سے زیادہ پاکستانی ایشیا استعمال کریں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرنسی وار کا شکار بننے جارہا ہے،پاکستانی قوم سے گزارش ہے کہ ڈالر کا بائیکاٹ کریں اور پاکستانی کرنسی کو مستحکم کریں، پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی تو پاکستان مظبوط ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ مظبوط پاکستان مہم کو ملک کے کونے کونے تک لے کر جائیں گے، نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارا ساتھ دیں، سوشل میڈیا کو اس مقصد کیلئے استعمال کریں، درآمدی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے پاکستانی مصنوعات خریدنے سے پاکستانی معیشت ترقی کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *