ہوم / صحت و تعلیم / خیبرپختونخوا بورڈ کی اسلامیات کی کتاب میں سنگین غلطی، مالِ غنیمت کو لوٹ مارلکھ دیا

خیبرپختونخوا بورڈ کی اسلامیات کی کتاب میں سنگین غلطی، مالِ غنیمت کو لوٹ مارلکھ دیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا بورڈ کی اسلامیات کی کتاب میں سنگین غلطی، مالِ غنیمت کو لوٹ مارلکھ دیا۔۔پشاور ہائی کورٹ میں کلاس نہم کی اسلامیات کی کتاب میں مال غنیمت کو لوٹ مار لکھنے کےخلاف کیس کی سماعت ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس عبدالشکور نے کی ۔ابرار حسین ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پڑھائی جانے والی کلاس نہم کی اسلامیات کی کتاب میں مال غنیمت کو لوٹ مار لکھا گیا ہے۔مال غنیمت کو لوٹ مار کہنا آئین اور مذہب کیخلاف ہے۔ اس لئے کلاس نہم کے اسلامیات کتاب کو فوری بند کیاجائے۔عدالت نے چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ اور سیکرٹری ابتدائی وثانونی تعلیم کو فوری طور پر طلب کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *