تازہ ترین
ہوم / علاقائی / مری میں شدید طوفان کے باعث چیئرلفٹ کیبل کار کا پول گرنے سے کیبل کار رسی سے اتر گئی، 100سے زائد سیاحوں بارے افسوسناک خبر آگئی

مری میں شدید طوفان کے باعث چیئرلفٹ کیبل کار کا پول گرنے سے کیبل کار رسی سے اتر گئی، 100سے زائد سیاحوں بارے افسوسناک خبر آگئی

مری (نیوز ڈیسک) پتریاٹا میںچیئرلفٹ کیبل کار کا پول گرنے کے باعث کیبل کار رسی سے اتر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کے شمالی علاقے پتریاٹا میں سیاحوں کے لیے بنائی گئی کیبل کار لفٹ کا ایک پول تیز آندھی اور طوفان کی وجہ سے گر گیا اور لفٹ کا ایک رسہ پلی سے اتر گیا ہے جس کے بعد کار لفٹ کے خود کار نظام نے سسٹم کو بند کر دیا ہے ۔واقعے کے وقت کار لفٹ پر 100سے زائد سیاح موجود تھے و اس وقت فضاء میں معلق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں کیبل کار لفٹ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت سیاحوں کو لفٹ سے اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لفٹ انتظامیہ کے مطابق تیز آندھی کے باعث ایک رسہ پلی پر سے اتر گیا جس کے بعد کار لفٹ کے خود کار نظام نے سسٹم کو بند کر دیا ہے اور جب تک آندھی رک نہ جائے تب تک رسے کو ٹھیک کر کے سیاحوں کو واپس

نہیں لایا جا سکتا۔انتظامیہ کے مطابق آندھی رکنے کا انتظار کرنا ہو گا اور اندھی رکنے کے بعد سیاحوں کو اتارا جا سکے گا۔ دوسری جانب سیاح کیبل کار میں فضاء میں معلق ہیں اور اندھیرا بڑھنے کے باعث خوف میں مبتلا ہیں اور مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت سیاحوں کو لفٹ سے اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پتریاٹا میں یہ کیل کار لفٹ سیاحوں میں بہت مشہور ہے اور ہر سال ہزاروں افراد اس پر سفر کر کے لطف اندوز ہوتے ہیں تاہم یہ ایک خطرناک سفر بھی ہے ۔یہ لفٹ بہت زیادہ محفوظ بنائی گئی ہے لیکن قدرتی آفات کی صورت میں کوئی بھی نقصان ہو سکتا ہے اور آج بھی ایسا ہی ہوا ہے۔ تاحال مری میں تیز طوفان چل رہا ہے اور مسافروں کو لفٹ سے اتارنا نا ممکن ہے۔ انتظامیہ طوفان رکنے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ کیبل کار کے رسے کو ٹیک کر کے سیاحوں کو اتارا جا سکے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی لفٹ کی جانب روانہ ہو چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *