تازہ ترین
ہوم / انٹرنیشنل / پاکستان اور چین سے بیک وقت جنگ کیلئے تیار ہیں،بھارتی آرمی چیف کی بڑھکیں، پاکستان کو وارننگ دیدی

پاکستان اور چین سے بیک وقت جنگ کیلئے تیار ہیں،بھارتی آرمی چیف کی بڑھکیں، پاکستان کو وارننگ دیدی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بھارت کی دفاعی صلاحیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئیے۔پاکستان باز نہ آیا تو فیصلہ کُن کارروائی کرنے کو تیار ہیں۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے نئی دہلی میں ایک انٹرویو کے دوران چین اور پاکستان دونوں ممالک کو خبردار کیا کہ بھارت کے پاس نیوکلیائی صلاحیت بھی موجود ہے ۔انہوں نے کشمیر کی صورت حال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن بحالی فوج کی پہلی ترجیح رہی اور رہے گی،مجاہدین کے خلاف جو حکمت اختیار کر لی گئی ہے وہ حالات کے عین مطابق ہے ۔ خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے ایسے کئی دعوے ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں لیکن پاکستان کی جوابی کارروائیوں میں بھارت کی صلاحیت کا بھانڈا پھوٹ جاتا ہے۔خیال رہے کہ اس سے

قبل بھی بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی بند نہ ہوئی تو ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک کریں گے۔ بھارتی آرمی چیف نے اپنے فوجیوں کو کہا کہ اپنی فوج کو مضبوط بنائیں۔ پاکستان کو بھر پور جواب دیں۔ جنرل بپن روات کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ہم پاکستان کی کارروائیوں کو نہیں بھولیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت اکثر ہی پاکستان کے خلاف زہر اُگلتا رہتا ہے۔ بھارت کے حکومتی عہدیدار اور بالخصوص بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت اپنے کئی پاکستان مخالف بیانات کی وجہ سے اکثر ہی تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ بھی جنرل بپن راوت نے ہی کیا تھا جو بعد میں جھوٹا قرار دے دیا گیا اور اس معاملے پر بھارت کو پوری دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *