تازہ ترین
ہوم / پاکستان / ایک کے بعد ایک گرفتاری، نیب نے تین اہم شخصیات کو گرفتار کرلیا، پیپلزپارٹی میں کھلبلی

ایک کے بعد ایک گرفتاری، نیب نے تین اہم شخصیات کو گرفتار کرلیا، پیپلزپارٹی میں کھلبلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیب راولپنڈی اور کراچی نے مشترکہ کاررروائی کرتے ہوئے سندھ بینک کے تین اہم عہدیداروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سندھ بینک کے صدر طارق احسن، ایگزیکٹو نائب صدر سید ندیم الطاف، سابق صدر اور موجودہ ڈائریکٹر بلال شیخ شامل ہیں۔نیب راولپنڈی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ بینک کے صدر طارق احسن، ایگزیکٹو نائب صدر سید ندیم الطاف، سابق صدر اور موجودہ ڈائریکٹر بلال شیخ کو

گرفتار کیا۔تمام گرفتار ملزمان کو کراچی کی احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق بلال شیخ نے اومنی گروپ کی بے نامی کمپنیوں کو جعلسازی کے ذریعے سندھ بینک سے 1 ارب روپے کا قرض دیا۔ملزمان پر اومنی گروپ کو 1.8 ارب روپے کے جعلی قرضے جاری کرنے کا الزام ہے۔خیال رہے کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گزشتہ ماہ سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *