ہوم / کھیل / پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال، سری لنکانے ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا، میچ کس شہر میں کھیلے جائینگے، جانئے

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال، سری لنکانے ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا، میچ کس شہر میں کھیلے جائینگے، جانئے

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی شائقینِ کرکت کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئی ہیں۔ سری لنکن ٹیم نے ٹیسٹ لیگ کے لیے اکتوبر مین پاکستان آنے کی ہامی بھر لی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سری لنکن ٹیم اکتوبر میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی۔ پاکستان میں کئی سالوں بعد انٹرنیشل ٹیسٹ کرکٹ واپس آ رہی ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ لیگ کے میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے۔پاکستان میں کئی سال سے ٹیسٹ کرکٹ بند ہے جس کی وجہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال تھی لیکن اب پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد ملک کی صورتحال بالکل ٹھیک ہے اور امن قائم ہو چکا ہے جس کے بعد اب پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ ورلڈ ٹیسٹ لیگ کے 2میچز بھی پاکستان میں کھیلے جائیں گے، ورلڈ ٹیسٹ لیگ میں 9 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ لیگ کی چیمپئین شپ 2020

میں کھیلی جائے گی جبکہ دوسری چیمپئین شپ 2021 میں کھیلی جائے گی جس میں 2 ٹاپ ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے 2 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ مزید میچز پاکستان میں کروانے کے لیے پاکستان حکومت کی بنگلا دیش کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ میچز لاہور اورکراچی میں کھیلے جائیں گے۔دوسری طرف بنگلا دیش کی ٹیم کے پاکستان آنے کے لیے پاکستان حکومت کے بنگلا دیش حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ بنگلا دیشی ٹیم بھی پاکستان آنے پر رضامند ہو جائے گی۔پاکستان میں اںٹرنیشنل کرکٹ 2009میں بند ہو گئی تھی اور اب دس سال بعد پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے۔ اس بات کی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ بہت جلد دوسری ٹیمیں بھی پاکستان میچز کھیلنے کے لیے آئیں گی البتہ ابھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان آنے کی ہامی بھری ہے اور رواں سال اکتوبر میں سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *