تازہ ترین
ہوم / پاکستان / عمران خان پر اعتماد کا اظہار، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے وطن پر اربوں نچھاور کردیئے،ایک سال کے دوران بھیجی گئی رقوم میں ریکارڈ اضافہ

عمران خان پر اعتماد کا اظہار، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے وطن پر اربوں نچھاور کردیئے،ایک سال کے دوران بھیجی گئی رقوم میں ریکارڈ اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے جو کہ 9.68 فیصد سالانہ بنتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جس کے مطابق ترسیلات زر میں ایک ارب 92 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی ترسیلات زر 21 ارب 84 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں یہ اضافہ 9.68 فیصد سالانہ بنتا ہے جبکہ سال 2017-18 ء

میں ترسیلات زر کا حجم 19 ارب 91 کروڑ ڈالر تھا سعودی عرب سے پانچ ارب ڈالرز جبکہ متحدہ عرب امارات سے 4 ارب 61 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں اسی طرح برطانیہ سے تین ارب 41 کروڑ ڈالر جبکہ امریکہ سے تین ارب چالیس کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔دیگر خلیجی ریاستوں سے پاکستانیوں ین دو ارب 41 کروڑ ڈالرز بھجوائے‘ ملائیشیاء سے ایک ارب 55 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے یورپی ممالک سے گزشتہ برس 60 کروڑ 89 لاکھ ڈالرز کی رقوم آئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *