ہوم / پاکستان / پاکستان میں نوجوان نسل کو برباد کرنے کی گھنائونی سازش ناکام، پاک بحریہ کی بڑی کاروائی، کروڑوں مالیت کی منشیات ضبط کرلی

پاکستان میں نوجوان نسل کو برباد کرنے کی گھنائونی سازش ناکام، پاک بحریہ کی بڑی کاروائی، کروڑوں مالیت کی منشیات ضبط کرلی

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں نوجوان نسل کو برباد کرنے کی گھنائونی سازش ناکام، پاک بحریہ کی بڑی کاروائی، کروڑوں مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔۔پاک بحریہ نے کراچی میں مبارک ویلج کے قریب سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 30 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس بنیاد پر کیا گیا جس کے دوران 675 کلوگرام حشیش اور 4 کلو ہیروئن قبضے میں لےلی گئی۔ترجمان کے

مطابق قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تین سو ملین روپے سے زائد ہے۔ آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون مستقل نگرانی اور انٹیلی جنس بنیاد پر کیا گیا۔برآمد کی گئی منشیات اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ آپریشن پاک بحریہ کا اپنی سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنے کا مظہر ہے، پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *