ہوم / پاکستان / جیسا میں نے سوچا تھا ویسا نہیں نواز شریف تو بہت ہی چھوٹا آدمی نکلا، سعودی بادشاہ نے سابق وزیراعظم سے متعلق یہ الفاظ کیوں ہے، جانئے

جیسا میں نے سوچا تھا ویسا نہیں نواز شریف تو بہت ہی چھوٹا آدمی نکلا، سعودی بادشاہ نے سابق وزیراعظم سے متعلق یہ الفاظ کیوں ہے، جانئے

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ ایک بادشاہ نواز شریف کو رہائی دلوانا چاہتے تھے اس مقصد کے لیے انہوں نے عمران خان سے بھی بات کی۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان سے جس نے بھی نیکی کی انہوں نے اس کو چھرا مارا ہے۔یہ وہ نہیں ہیں جو نظر آتے ہیں۔جب میں پرویز مشرف کے ساتھ کنگ عبداللہ اور دیگر بادشاہوں کے پاس جاتا تھا تو وہ ان کے بارے میں اچھا تاثر نہیں رکھتے تھے۔سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ کا خیال تھا کہ نواز شریف بہت چھوٹا آدمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیسے مجھے لگتے تھے ویسے یہ نہیں نکلے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف

کنگ عبداللہ کے معیار پر پورا نہیں اترے۔واضح رہے اس سے قبل شیخ رشید نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ایک ملک کے بادشاہ نے عمران خان کو کہا کہ اس کو جانےد یں تو عمران خان نے کہا کہ کسی صورت نہیں جانے دیں گے۔شکر ہے اس بادشاہ نے واپس جانے کے بعد کچھ پیسے بھیج دئیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں وہ سیاست دان ہوں جس نے عمران خان کو کہا کہ ان کو جانے دیں۔شیخ رشید نے کہا کہ جو پیسے دینے کے لیے تیار ہے ہم اس سےمذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔خیال رہے عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کی قطر پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی کہ یہ نواز شریف کی رہائی کی قیمت ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ تھا کہ قطری حکومت کی معاونت سے ڈیل کے معاملات آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ شریف خاندان کیلئے ڈیل سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے عارف نظامی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ معاملات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ قطری حکومت کی جانب سے شریف خاندان کو ریلیف دلوانے کیلئے کردار ادا کیا جا رہا ہے۔قطری وزیراعظم کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران اس حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔عارف نظامی کا کہنا ہے کہ 70 سے 80 فیصد ڈیل ہو چکی ہے۔ قطری حکومت کی جانب سے اس ڈیل کے تحت حکومت پاکستان کو 3 ارب ڈالرز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 3 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان شروعات ہے، ممکنہ طور پر شریف خاندان کیلئے ریلیف کے بدلے حکومت کو 10 سے 12 ارب ڈالرز مزید فراہم کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *