ہوم / پاکستان / میرا اور عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ کروایا جائے، اگر میرے خون میں سگریٹ کے اثرات بھی نکلیں تو مجھے سزا دیدیں

میرا اور عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ کروایا جائے، اگر میرے خون میں سگریٹ کے اثرات بھی نکلیں تو مجھے سزا دیدیں

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کا عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میرے خون کا ٹیسٹ کرایا جائے اگر اس میں سگریٹ کے اثرات نکلیں تو کیس سنے بغیر ہی سزا دے دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نالائق اعظم کا بھی بلڈ ٹیسٹ کیا جائے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ مجھے ابھی تک کیس کا ریکارڈ نہیں ملا۔کل ایک ٹیم نے تفتیش کی ہے۔تمام تفصیلات مجھے ابھی تک نہیں دی گئیں۔ابھی تک میرا موقف بھی سرکاری سطح پر نہیں لکھا گیا۔رانا ثناء نے جیل میں ملنے والی سہولیات پر کہا کہ میں کسی سہولت نہ ملنے کا شکوہ نہیں کروں گا۔جتنا ظلم کرنا ہے کر لیں۔میں نے سوچ رکھا ہے کہ پاکستان میں ہی رہنا ہے۔میرے حوصلے بلند ہیں لیکن مجھ پر دباؤ بھی ہے۔یہ ظلم اور ظلم کی دہائی دینے کی بجائے اس للکارنا چاہئیے۔یہ ظالم اپنا عبرتناک انجام بھگتیں گے۔ خیال رہے کہ رانا ثناء اللہ منشیات سمگلنگ

کیس میں اے این ایف کی تحویل میں ہیں۔ رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 15کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی اتنی جلدی ضمانت نہیں ہوگی۔ بیرک میں جانے کے فوراََ بعد ہیگرمی اور حبس کے باعث رانا ثناء اللہ کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔شہریار آفریدی نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ تقریبا تین ہفتے راناثناءاللہ کی گاڑی کو اوبزرو کیا گیا تھا اس کے بعد یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ رانا ثناءاللہ سے متعلق ہمارے پاس تمام چیزیں موجود ہیں۔اب کوئی نہیں بچے گا ،ہمیں بڑوں بڑوں پر ہاتھ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی کی تین ہفتے تک نگرانی کی گئی۔شہریار آفریدی نے کہا کہ فیصل آبادمیں ایک گرفتاری ہوئی جس سے ہمیں لیڈز ملی اور آگے کام کیا۔یہ ہیروئنیہاں سےلاہور اور وہاں سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں جانا تھی۔ اب رانا ثناء اللہ نے پروڈکشن آرڈر لینے سے انکار کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *