ہوم / پاکستان / بُرے وقت میں سب نے ساتھ چھوڑ دیا، شریف خاندان اپنی لُوٹی ہوئی دولت بھی بچانہ پائے، نواز شریف کیخلاف حلفیہ بیان دینے والے لوگ بھی افغانستان کے راستے بھاگ گئے

بُرے وقت میں سب نے ساتھ چھوڑ دیا، شریف خاندان اپنی لُوٹی ہوئی دولت بھی بچانہ پائے، نواز شریف کیخلاف حلفیہ بیان دینے والے لوگ بھی افغانستان کے راستے بھاگ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف خاندان ڈپریشن کا شکار ہیں۔یہ بد نصیب ہیں اور یہ اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچا نہیں سکتے،بادشاہوں کو بیچ میں ڈال رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ کسی کی ویڈیو نہیں نکلے گی۔لوگ بہت آگے جا چکے ہیں لیکن یہ آج بھی وہیں ہیں۔ان میں عقل کی کمی ہے،پہلے مریم نواز نے ان سب کو مروایا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ مجھے ایک ذمہ دار افسر نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی یہ عقل سے کام لیں لیکن ان کی سوئی وہیں پر اٹکی ہوئی ہے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کوئی حلفیہ بیان نہیں دے گا،میری اطلاع کے مطابق شریف خاندان کے لیے حلفیہ بیان دینے والے ایک دو لوگ افغانستان کے راستے بھاگ گئے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان لوگوں

میں سے ایک دو کا تعلق میرے علاقے سے تھا اور اب ان کے فون بند جا رہے ہیں۔ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ن لیگ کو تباہ کر دیا ہے۔چور مچائے شور کی فلم 90روز میں انجام کو پہنچ جائے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ وہ زمانہ ختم ہو گیا جب لوگ ویڈیو پر ذہن بناتے تھے۔اب ویڈیو والی سیاست ختم ہو گئی ہے۔یہ لوگ عدلیہ اور فوج کو الزام دے کر ٹارزن بننے جا رہے ہیں۔ سیاست کے حوالے سے اگلے نوے دن بہت اہم ہیں۔شیخ رشید نے وزیراعظ عمران خانکے دورہ امریکا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور عمران خان دونوں کے مزاج ایک جیسے ہیں اللہ خیر کرے۔شیخ رشید نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک ملک کے بادشاہ نے عمران خان کو کہا کہ اس کو جانےد یں تو عمران خان نے کہا کہ کسی صورت نہیں جانے دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *