تازہ ترین
ہوم / علاقائی / گرفتاریوں کا موسم، پولیس کو مطلوب اہم لیگی رکن اسمبلی پولیس کی آمد سے قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب!

گرفتاریوں کا موسم، پولیس کو مطلوب اہم لیگی رکن اسمبلی پولیس کی آمد سے قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کو مطلوب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حامد حمید پولیس کی آمد سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیشن کورٹ نے لیگی ایم این اےحامد حمید کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ لیگی ایم این اے پولیس کی آمد سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ایم این اے پر 2018ء میں قومی اداروں کے خلاف تقاریر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔خیال رہے مسلم لیگ ن کی قیادت اور رہنما اکثر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی بھی کرتے نظر آتے تھے۔ایسا ہی ایک واقعہ سرگودھا میں پیش آیا تھا ۔اس واقعے میں لیگی رہنما اور رکن اسمبلی حامد حمید اور انکے ساتھیوں نے کارکنان کو بھڑکا کر ان کو ملکی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر مجبور کیا تھا ۔جس پر بعد میں لیگی رہنما حامد حمید پر مقدمہ درج کر دیا گیا تاہم لیگی رہنما ذولفقار علی بھٹی نے

ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی تھی ۔کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج نے چوہدری حامد حمید سمیت 240 کارکنوں میں سے 34 افراد کی درخواست ضمانت خارج کی تھی ۔گذشتہ سال بھی ایم این اے حامد حمید اور ان کے ساتھی اس ضمانت منسوخی کے بعد احاطہ عدالت سے گرفتار ہو گئے تھے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ہی ایک رہنما ذولفقار بھٹی اسی قسم کے کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔جب کہ دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابقوزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کیس میں گرفتار کرلیا ہے. نیب نے شاہد خاقان عباسی کو تفتیش کے لیے طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ن لیگ نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *