تازہ ترین
ہوم / علاقائی / خان بیلہ کا خود ساختہ ایس ڈی او بلال قریشی لوگوں کو ہراساں کرنے لگا

خان بیلہ کا خود ساختہ ایس ڈی او بلال قریشی لوگوں کو ہراساں کرنے لگا

تحصیل لیاقت پور(نمائندہ خصوصی)خانبیلہ میں گزشتہ کافی عرصہ سے ایس ڈی او کی تعیناتی نہ ہونے کے سبب بلال قریشی نامی میپکو اہلکار خود ساختہ ایس ڈی او بن بیٹھا۔ لوگوں کو زیادہ بِل بھیج کر ہراساں کرتا ہے اور بعد ازاں رقم بٹورتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلال قریشی اپنی مرضی کے علاقوں میں بجلی کی بندش جیسے احکامات دینے کے ساتھ ساتھ کاروباری برادری اور عام عوام سے رشوت لے کر بجلی فراہم کرتا ہے اور ایسا نہ کرنے والوں کے میٹر ڈیڈ ڈیکلئیر کر کے انہیں زیادہ بل بھجواتا ہے۔

 

کئی علاقہ مکیں بلال قرشی نامی اس میپکو اہلکار کے ظلم کا نشانہ بن چکے ہیں۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی بلال قریشی نامی اس ژخص کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ جس میں بھی بلال قرشی کے خلاف رہائشیوں کے میٹر خراب کرنے اور انہیں دھمکانے جیسی کروائیاں شامل ہیں۔ اس معاملہ کی مزید تحقیقات کے لئے میپکو چیف اور واپڈا سے درخواست کی جا چکی ہے۔ بلال قریشی نامی شخص کا میپکو میں ہونا ادارے کی قابلیت پر سوالیہ نشان ہے۔ میپکو سے اپیل ہے کہ فوری طور پر بلال قریشی کو معطل کر کے اس کے خلاف رشوت، فراڈ، کار سرکار میں ذاتی مفاد، لوگوں کو ہراساں کرنے جیسی کئی الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *