ہوم / کھیل / فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کیپ ٹاؤن (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز تیز گیند باز ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹی 20 اور ایک روزہ کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اس لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ڈیل سٹین کا کہنا ہے کہ میری رائے میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل کا بہترین ورژن ہے، جو آپ کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی صلاحیتوں کو آزماتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ کوئی ٹیسٹ نہ کھیلنے کا تصور بہت مشکل ہے لیکن دوبارہ کبھی نہ کھیل پانے کی سوچ اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے لہٰذا اپنے باقی کیریئر میں ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20 پر فوکس کروں گا۔سٹین نے 2004ءمیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور آخری ٹیسٹ رواں سال فروری میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔ڈیل سٹین جنوبی افریقہ کی جانب سے سب

 

سے زیادہ وکٹیں لینے والے اورکرکٹ کی تاریخ کے ٹاپ ٹین بولرز میں سے ایک ہیں۔ پندرہ سال تک طویل فارمیٹ میں تباہ کن بولنگ کرنے والے سٹین نے 93 ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے لیے سب سے زیادہ439 وکٹیں حاصل کیں۔36 سالہ فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کندھے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ میں شریک نہیں ہوپائے تھے۔کرکٹ ساؤتھ افریقا کے چیف ایگزیکٹو تھبنگ موروئے نے ڈیل سٹین کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ وہ کرکٹ کے عظیم کھلاڑی ہیں۔ڈیل سٹین نے اپنے انٹر نیشنل کیریئر میں سب سے زیادہ مرتبہ جس بلے باز کو آؤٹ کیا وہ پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ ہیں ، وہ2007ءسے اب تک پاکستانی بلے باز کو26اننگز میں14.93کی اوسط سے15مرتبہ پوویلین بھیج چکے ہیں جن میں3مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار کرنا بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *