تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / افسوسناک بریکنگ نیوز!!پاکستان کا اہم ترین شہر زوردار دھماکے سے لرز اٹھا،شہادتوں کے اطلاعات

افسوسناک بریکنگ نیوز!!پاکستان کا اہم ترین شہر زوردار دھماکے سے لرز اٹھا،شہادتوں کے اطلاعات

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ دھماکا کوئٹہ کے مشن روڈ پر واقع مارکیٹ میں ہوا، جس سے مارکیٹ میں موجود دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔دھماکے سے قریبی دکانوں اور شاپنگ مالز کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، تاہم پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔رزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی افراد کو فوری طبی

امداد کے لیے قریبی سول ہسپتال منتقل کردیا۔ڈی آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ ‘دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے ہم تفتیش کر رہے ہیں’۔خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بلوچستان میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اور ان واقعات میں سیکیورٹی فورسز سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی کوئٹہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں متعدد افراد شہید ہوگئے تھے۔ جبکہ اب ایک مرتبہ دوبارہ کوئٹہ کا امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *