ہوم / علاقائی / سعودی عرب سے پاکستان آنیوالی پرواز پشاور ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار

سعودی عرب سے پاکستان آنیوالی پرواز پشاور ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار

پشاور (نیوز ڈیسک) سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پرواز پشاور ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوگئی، دوران لینڈنگ نجی ائیرلائن کے طیارے کے ٹائر پھٹ گئے، پائلٹ نے معجزانہ طور پر طیارے کو تباہ ہونے سے بچایا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ سے پشاور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز حادثے کا شکار ہوگئی۔نجی ائیرلائن کا طیارہ پشاور ائیرپورٹ کے رن وے پر لینڈ

کر رہا تھا جب اچانک طیارے کے ٹائر پھٹ گئے۔ تاہم طیارے کے پائلٹ نے کمال مہارت سے اور معجزانہ طور پر طیارے کو تباہ ہونے سے بال بال بچایا۔ طیارہ لینڈ کرتے ہی سوار تمام مسافروں کو ہنگامی طور پر طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔ کچھ مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم اس حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لینڈنگ کے بعد طیارے کی مرمت کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔ جلد طیارے کو مرمت کرکے دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *