ہوم / پاکستان / اللہ پاکستانیوں کو توفیق دے کہ یہ مائیں ہم سے مایوس نہ ہوں، فواد چوہدری نے عید کشمیری ماؤں کے دکھ کے نام کر دی

اللہ پاکستانیوں کو توفیق دے کہ یہ مائیں ہم سے مایوس نہ ہوں، فواد چوہدری نے عید کشمیری ماؤں کے دکھ کے نام کر دی

اسلام آبادف(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ عید کشمیری ماؤں کے دکھ کے نام کر دی، خواتین مودی کی فاشسٹ حکومت کا شکار بن گئیں۔کشمیر کی صورتحال پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی بول پڑے، فواد چودھری کا ٹویٹر پر پیغام میں کہنا تھا کہ کشمیری مائیں فاشسٹ حکومت میں اپنے بچوں اور خاندان پر جبر و استبداد کا نشانہ ہیں۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستانیوں کو توفیق دے کہ یہ مائیں ہم سے مایوس نہ ہوں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت نے نازی نظریے سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)

کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور کریک ڈاؤں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم پاکستان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کرفیو، کریک ڈاؤن اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عنقریب شروع ہونے والی کشمیریوں کی نسل کشی نے نازی نظریے سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد نسل کشی کے ذریعے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔عمران خان نے سوال پوچھا کہ کیا دنیا کشمیر کے معاملے کو بھی ایک خاموش تماشائی کی طرح دیکھے گی جیسے اس نے ہٹلر کو میونخ میں دیکھا تھا؟وزیراعظم پاکستان نے خوف کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نازی آریان کی طرح ہندوؤں کی بالادستی کے آر ایس ایس کے نظریات صرف کشمیر تک ہی محدود نہیں رہیں گے، بلکہ اس کے ذریعے بھارت کے مسلمانوں کو دبایا جائے گا اور پھر آگے چل کر پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا۔عمران خان نے آخر میں لکھا کہ آر ایس ایس بھی ہٹلر کے برتر قوم کے نظریات کی طرح ہندو برتری کی خواہاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *