ہوم / پاکستان / بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ ہوگا،13اگست کی رات لال حویلی کے باہر کیا کرنے والاہوں، شیخ رشید نے اہم اعلان کردیا

بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ ہوگا،13اگست کی رات لال حویلی کے باہر کیا کرنے والاہوں، شیخ رشید نے اہم اعلان کردیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ 13اگست کی رات لال حویلی کے باہر بڑا اعلان کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جشن آزادی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے طور پر منائیں گے اور 15 اگست کو پوراپاکستان یوم سیاہ منائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 13 اگست کی رات لال حویلی کے باہر اہم اعلان کرنے جا رہاہوں۔شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدقربان پر ہمیشہ 2 اونٹ ذبح کرتا ہوں اور گوشت بانٹ دیتا ہوں فریج میں نہیں رکھتا،انہوں نے کہا کہ فریج نہ بھریں غرباء میں گوشت تقسیم کریں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ بڑے بڑے لیڈر جیل میں ہیں یہ وہ ہیں جنہوں

نے حرام کا مال کھایا جو جیل میں ہیں اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ہیں، جوزیادہ چیخے گا جیل جائے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو زندگی میں پہلی مرتبہ سمجھا رہا ہوں کہ جو مولانا کے ساتھ چل رہے ہیں وہ پیچھے ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ مودی سے جو غلطی ہوئی ہے اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بحال کرنے کا مطالبہ مسترد کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر ریلوےنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی ایک بار پھر آہستہ آہستہ اٹھے گی، سرینگر میں بھارت کا سیاسی و معاشی جنازہ نکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے کہتا ہوں جاگتے رہنا شاید ہمارا قرض اتارنے کا وقت آ گیا ہے جبکہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں لال حویلی کا ایک کردار ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سوچ سمجھ کر تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس بند کی ہے اور بھارتی وزارت خارجہ کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وہ وزیر ہیں سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس نہیں چلے گی، بھارت سے مذاکرات کے سارے راستے بند ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *