تازہ ترین
ہوم / پاکستان / پاکستان ریلوے نے ایک سال میں تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیو حاصل کرلیا

پاکستان ریلوے نے ایک سال میں تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیو حاصل کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ریلویز نے گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں تاریخ میں پہلی بار 54 ارب 59 کروڑ وپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کیا جبکہ مالی سال کے بجٹ ٹارگٹ سے 4 ارب روپے اضافی آمدنی حاصل ہوئی‘ اسی طرح 10 ارب روپے اضافی آمدنی کی بدولت سالانہ خسارے میں 4 ارب روپے کی ریکارڈ کمی ہوئی‘ موجودہ دور حکومت کے پہلے سال میں 24 نئی مسافر ٹرینوں کاآغاز کیا گیا‘ مسافروں کی تعداد میں 80 لاکھ کااضافہ ہوا جبکہ نئی کنٹینر ٹرینیں چلا کر سامان کی ترسیل میں 4 سے 7 فیصد اضافہ ہوا‘ نئی ٹرینیں چلانے کے باوجود 35 لاکھ لیٹر فیول کی بچت کی گئی‘ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ریلویز کی ایک سالہ کارکردگی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت کے پہلے سال میں پاکستان ریلویز کی تاریخ میں ریکارڈ اقدامات اٹھائے اور مکمل کئے گئے‘ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں پاک ریل لائیو ایپ سے ٹرینوں کی لائیو ٹریکنگ کا اجراء کیا گیا‘ 65 سال سے زائد عمر کے مسافروں کیلئے 50 فیصد رعایت دی گئی‘ لاہور، حسن ابدال اور ننکانہ صاحب اسٹیشن کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ 7 بڑے ریلوے اسٹیشنز پر مفت وائی فائی سروس کاآغاز جبکہ اہم ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں پر ڈاکٹر کا انتظام کیا گیا‘ انہوں نے کہا کہ ریلوے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا جلد افتتاح کر دیا جائیگا‘ 75 سال سے زائدعمر کے مسافروں کیلئے سال میں 4 بار مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی‘ اسی طرح 141 ایکڑ رائل پام کی اراضی سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کی بدولت ریلوے کو واپس ہوئی جس کا دوبارہ نیلامی کیلئے ٹینڈر دیا گیا‘ علاوہ ازیں 383 ایکڑ قیمتی ریلوے اراضی قبضہ سے واگزار کرائی گئی‘ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ سی پیک کے تحت کراچی پشاور مین لائن ون پر 1872 کلومیٹر ٹریک اپ گریڈیشن کیلئے چین کے ساتھ ایم ایل ون معاہدے پر دستخط کئے گئے جبکہ ایم ایل ٹو (اٹک‘ جیکب آباد‘ کوٹری)‘ ایم ایل تھری (روہڑی‘ جیکب آباد‘ کوئٹہ‘ ملتان ) اور ایم ایل فور (گوادر) کی اپ گریڈیشن کیلئے ٹینڈر کا اجراء کیا گیا‘ انہوں نے بتایا کہ صاف سرسبز پاکستان مہم کے تحت 5 لاکھ نئے درخت لگائے گئے‘ موبائل ایپ اور ای پیمنٹ کے ذریعے ای ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے اسٹیشنز پرمعذور افراد کیلئے خصوصی واش رومز بنائے جارہے ہیں جس کا آغاز راولپنڈی سے کیا گیا ہے‘ وزیر ریلوے نے بتایا کہ گریڈ I سے 10 تک 10 ہزار نئی بھرتیوں کا عمل عنقریب مکمل ہو جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *