تازہ ترین
ہوم / پاکستان / مودی! ہمت ہے تو کرفیو ہٹاکر سرینگر میں جلسہ کرکے دکھائو، بھارتی وزیراعظم کو بڑا چیلنج دیدیا گیا

مودی! ہمت ہے تو کرفیو ہٹاکر سرینگر میں جلسہ کرکے دکھائو، بھارتی وزیراعظم کو بڑا چیلنج دیدیا گیا

اسکردو(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مودی کو چیلنج کیا ہے کہ اگرکشمیریوں کو حقوق دیے تو کرفیو ہٹا کر سرینگر میں جلسہ کرکے دکھاؤ، حکومت نے ایک سال میں خارجہ پالیسی کو برباد کردیا، بھارتی جارحیت کے خلاف کوئی ہمارا ساتھ دینے کوتیار نہیں،مودی تم پیلٹ گن سے لوگوں کواندھا کرسکتے ہوان کےخواب نہیں چھین سکتے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکردوکےعوام کی وفاداری کوسلام پیش کرتا ہوں۔ شہید بینظیربھٹو قوم کی سفیرتھیں۔ کارکن آج بھی شہید کی جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ایک سال میں خارجہ پالیسی کو برباد

کردیا۔ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دورسے گزر رہا ہے۔بھارتی جارحیت کے خلاف کوئی ہمارا ساتھ دینے کوتیار نہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیری بتائیں گے کہ تمہارے اس اقدام کی کیا حیثیت ہے۔ مودی تم پیلٹ گن سے لوگوں کواندھا کرسکتے ہو لیکن خواب نہیں چھین سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مودی تم نے کشمیریوں کوحقوق دیئے ہیں توکرفیو ہٹاؤ اورسرینگرمیں جلسہ کرو۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ خان صاحب نے کہا تھا کہ خودکشی کرلوں گا مگرکسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا لیکن لوگوں سے روزگارتک چھین لیا گیا۔گھردینے کا وعدہ کیا اورتجاوزات کے نام پرلوگوں سے گھرچھینے جا رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا حکومت میں آیا تو کرپشن ختم کردوں گا اور غیرجانبدارانہ احتساب کروں گا، لیکن یہ کیسا یکطرفہ احتساب ہے کہ 30 ارب کی پشاورمیٹرو 100 ارب کی ہوگئی اور کوئی پوچھنے والا نہیں، مالم جبہ کی کرپشن کی فائل چھپا دی جاتی ہے، دوسری جانب بغیر کسی ثبوت کے پوری اپوزیشن کو جیل میں ڈال دیا، یہ کیسا انصاف ہے کہ اپوزیشن انتقام کا نشانہ ہے اور خواتین کو بھی جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، نیب گردی اوراحتساب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا، عمران خان اور ان کی کابینہ کے لوگ ڈریں ظلم کرنے والوں کو اپنے ظلم کا حساب دینا ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *