تازہ ترین
ہوم / علاقائی / بابا فرید کے دربارپر وی آئی پی راستے سے گزرنا بزرگ شخص کو مہنگاپڑگیا

بابا فرید کے دربارپر وی آئی پی راستے سے گزرنا بزرگ شخص کو مہنگاپڑگیا

پاکپتن (نیوز ڈیسک)پولیس کی شہریوں سے بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو پاکپتن میں موجود بابا فرید الدین گنج شکرکے دربار کی ہے جہاں اس وقت عرس چل رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے بابا فرید کے دربار پر وی آئی پی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے بزرگ سے بدتمیزی کی اور اسے گریبان سے پکڑ کر جھنجوڑ ڈالا۔بزرگ شہری پولیس اہلکار کی ٹھوڑی کو ہاتھ لگا لگا کر منتیں کرتے رہے کہ وہ ایسیا نہ کرے لیکن پولیس اہلکار نے طاقت کے نشے میں ناصرف بزرگ کو اونچی آواز میں برابھلا کہا بلکہ انہیں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹنے کی کوشش بھی کی اور انہیں

جھنجوڑتا رہا۔ پولیس نے دربار کے تقدس کا بھی لحاظ نہ کیا اور بزرگوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔اس مقوع پر وہاں اور بھی پولیس اہلکار موجود تھے لیکن وہ خاموش تماشائی بنے رہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں پولیس گردی کے ایک ساتھ کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ چند روز قبل فیصل آباد کے ایک اے ٹی ایم میں مشین توڑ کر رقم نکالنے والے شہری صلاح الدین کو رحیم یار خان پولیس نے گرفتار کیا جس کے چند گھنٹے بعد ہی پولیس حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت کی خبر آ گئی تھی۔ایک ویڈیو اور سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کئی پولیس اہلکار مل کر چار، پانچ خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور خواتین ان سے بچنے کے لیے آگے بھاگ رہی ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار ایک خاتون کو بالوں سے پکڑ کر بھی اسے پیٹ رہا ہے۔پولیس اہلکار حجاب اور برقعہ میں ملبوس خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔ اس سے قبل بھی ایک ویڈیو آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ پولیس اہلکار بزرگ خاتون کی چھڑی بھی اُٹھا کر پھینکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار بزرگ خاتون کی چھڑی بھی اُٹھا کر پھینکتا ہے۔پولیس اہلکار کو بزرگ خاتون کے لیے غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *