تازہ ترین
ہوم / شوبز / بھارت کو 900ملین ڈالر چاندمشن پر لگانے کی بجائے غریب کی حالت بہتر کرنے پر خرچ کرنا چاہیے

بھارت کو 900ملین ڈالر چاندمشن پر لگانے کی بجائے غریب کی حالت بہتر کرنے پر خرچ کرنا چاہیے

لاہور (نیوز ڈیسک)اکھنڈ بھارت کا زعم بھارتیوں کو دنیا میں جینے نہیں دیتا۔ان کی انا اور ایشا کا ٹائیگر ہونے کا جھوٹا دعویٰ ہی آئے روز ان کی سبکی کی وجہ بنتا نظر آتا ہے۔کئی برسوں سے انڈیا چاند پر قدم رکھنے اوردنیا بھرمیں اپنا آپ منوانے کے لیے ترس رہا ہے مگر ان کا یہ خواب اس وقت چکنا چور ہو گیا جب چندریان ٹو چاند پر لینڈ ہونے سے قبل ہی کمیونی کیش سے معطل ہو گیا۔اس پر بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔اور گزشتہ روز سے ہی یہ ٹوئٹر ٹرینڈ بھی بنا ہوا ہے۔تاہم پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چاند پر جانا کوئی بری بات نہیں مگر انڈیا محض اس لیے جانا چاہتا ہے کہ اس کی خطے میں دھاک بیٹھ سکے اور وہ اپنے دشمن ملک پاکستان کو نیچا دکھانے میں کامیاب ہو جائے۔مگر اس کی خواہشات کے یہ محل زمین بوس ہو گئے کیونکہ

ملین ڈالر اس وقت خلا کا ملبہ بن چکے ہیں۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ انڈیا پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے وہ خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کی جنگ کو بڑھاوا دینا چاہتا ہے ا ور چاند کو محض اسی لیے تسخیر کرنا چاہتا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کر سکے۔انڈیا یہ سب کچھ اس لیے کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ اپنے نام کے ساتھ سپر پاور لکھا دیکھنا چاہتا ہے مگر سپر پاور کا خواب دیکھنے والے اس ملک میں ایک تہائی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔انہوں نے لکھا کہ یو این اوکی ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ انڈیا ایک بہت بڑی منڈی پر مشتمل ملک ہے مگر انڈیا میں غربت کی ریشو پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔وہ غربت و افلاس کی زندگی جینے یر مجبور ہیں جن کی حالت سدھارنے کے لیے انڈیا کو توجہ دینی چاہیے نہ کہ ہمسائیہ ممالک پر جنگ مسلط کرنی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *