تازہ ترین
ہوم / علاقائی / پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موٹروےبھیرہ سروس ایریا میں معروف ریسٹورنٹ سیل کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موٹروےبھیرہ سروس ایریا میں معروف ریسٹورنٹ سیل کردیا

سرگودھا (نیوز ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے قصبہ بھیرہ کے موٹر وے سروس ایریا میں چھاپہ مار کر ریسٹورنٹ سیل کر دیا۔زرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے موٹروے سروس بھیرہ میں ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا اور ریسٹورنٹ کو ناقص سٹوریج مکڑی کےجالوں چھپکلیوں کی بھر مار پر سیل کردیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے رپورٹ مرتب کر کے حکام کا بجھوا دی۔دوسری جانب خيبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے حکام نے انڈسٹريل اسٹيٹ

حيات آباد ميں ناقص اشياء تيار کرنے پر 4 يونٹ بند کرکے 4 افراد کو گرفتار کرليا ہے۔خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں مشترکہ کارروائی کی۔ دو فیکٹریوں اور 2 بیکریوں سے جعلی لیبل اور غیر معیاری اجزا برآمد ہوئے۔ ايک فیکٹری سے بھاری مقدار میں مضر صحت چکن رول اور باسی گوشت بھی برآمد کیا گیا۔صفائی کی ناقص صورتحال اور غیر معیاری اجزا کے استعمال پر 2 بیکریوں کو سیل کردیا گیا۔حیات آباد میں واقع دودھ کی دوکانوں سے بھی نمونے چیک کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *