تازہ ترین
ہوم / شوبز / بھا رتی اداکارہ پر کڑی تنقید کر نے والی پا کستانی اداکارہ مہوش حیا ت پر یا نکا چوپڑا کے شو ہر کے پا س پہنچ

بھا رتی اداکارہ پر کڑی تنقید کر نے والی پا کستانی اداکارہ مہوش حیا ت پر یا نکا چوپڑا کے شو ہر کے پا س پہنچ

لا ہور (نیوز ڈیسک )بھا رتی اداکارہ پر کڑی تنقید کر نے والی پا کستانی اداکارہ مہوش حیا ت پر یا نکا چوپڑا کے شو ہر کے پا س پہنچ گئی ، جانتے ہیںملا قا ت کہا ں ہو ئی۔۔پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کے ہمراہ لی گئی تصویر ٹویٹر پر شیئر کردی۔مہوش حیات نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل دیکھنے پہنچی تو نک جونس سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید بتایا کہ ہم دونوں رافیل نڈال کو سپورٹ

کررہے تھے اور وہاں ہم آواز تھے۔واضح رہے کہ مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کو سپورٹ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ بحیثیت نامور شخصیت آپ کو امن کا پرچار کرنا چاہیئے۔یاد رہے کہ یو ایس اوپن ویمنز کے فائنل میچ میں کینیڈا کی 19 سالہ کھلاڑی بیانکا نے امریکا کی تجربہ کار کھلاڑی سرینا ولیمز کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔یوایس اوپن مینز سنگلز فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال اور روس کے میڈویڈیو آج مد مقابل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *