تازہ ترین
ہوم / کھیل / حسن علی نےاپنی دلہن اور شاداب خان سے متعلق بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

حسن علی نےاپنی دلہن اور شاداب خان سے متعلق بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے لیگ سپنر شاداب خان کے ساتھ ساتھ اپنی دلہن سامعہ آرزو کوبھی اپنا دوست قرار دے دیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ”یہ دولوگ دوست بن کرزندگی میں آئے،ایک جیون ساتھی بن گئی، ایک بہترین دوست بن گیا۔25سالہ حسن علی نے سامعہ اورشاداب خان کیساتھ اپنی یادگارتصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ان دونوں دوستوں میں بہت مماثلت

محسوس ہوتی ہے،حسن علی نے لکھا کہ دونوں محسوس کرتے ہیں کہ میں بہت غصہ دلاتا ہوںلیکن کوئی بات نہیں، میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا کہ میں دونوں کوہمیشہ غصہ دلاتا رہوں گا“۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی اور ایمرٹس ایئر لائن میں کام کرنے والی بھارتی فلائٹ انجینئر سامعہ آرزو 20اگست کو نکاح کے بندھن میں بندھے تھے اور شاداب خان وہ واحد کرکٹر تھے جنہوں نے حسن اور سامعہ کی شادی میں شرکت کی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *