تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / امریکہ کا پاکستان کو 41ملین ڈالر امداد دینے کااعلان

امریکہ کا پاکستان کو 41ملین ڈالر امداد دینے کااعلان

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) امریکہ نے پاکستان کو 41 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی کمانڈر برائے سنٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبوں کی تعکمیل کیلئے 41ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ امریکی سفیر سمیت امریکی کمانڈر برائے سنٹرل کمانڈ پر مشتمل وفد نے تربیلا ڈیم کا دورہ کیا اور تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبوں کی تعکمیل کیلئے 41ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین واپڈا نے امریکی وفد کو بریفنگ بھی دی۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا کی امداد سے تربیلا پن بجلی گھر کی عمر میں 15 سے 20 سال کا اضافہ ہوگا۔ امریکی وفد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم پاکستان کی معاشی اور

سماجی ترقی کا مظہر ہے۔ امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر سینٹ کام جنرل کینتھ مکینزی کی قیادت میں امریکی وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس موقع پر خطے کی جیو سٹریٹجک صورتحال اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سینیٹ کام کے ساتھ دیگر حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں خطے کی جیواسٹریٹجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح ملاقات میں افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابل حملے کو جواز بنا کر طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے طالبان رہنماؤں سے اتوارکو ہونے والی خفیہ ملاقات منسوخ کردی ہے اورکہا کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو بارگیننگ پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کو قتل کرتے ہیں، انہوں نے ایسا نہیں کیا، بلکہ انہوں نے اسے مزید خراب کردیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *