تازہ ترین
ہوم / پاکستان / وزیراعظم کا13ستمبرکو مظفرآباد میں بڑاجلسہ کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا13ستمبرکو مظفرآباد میں بڑاجلسہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبر کو مظفر آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کوبتاؤں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کشمیریوں کویقین دلاتا ہوں پاکستان اُن کے ساتھ کھڑا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر ممکنہ فورم پر آواز اُٹھا رہی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی تھی جس کے تحت انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے پانچ مطالبات پورے کرنے کا کہا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محموقرشی نے بتایا کہ 58 ممالک نے کونسل کے اس بیان کی حمایت کی ہے۔کونسل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے

کہ کشمیریوں سے آزادی نہ چھینی جائے اور گرفتار رہنماؤں کو بھی رہا کیا جائے۔ بھارت عالمی میڈیا اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ علاقوں تک رسائی دے۔ کونسل نے اپنے تیسرے مطالبے میں بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کمیونیکیشن بلیک آوَٹ ختم کرنے کا کہا ہر۔ مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو کا فوری خاتمہ اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر کی سفارشات پر عمل بھی مطالبات میں شامل ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے اور کشمیریوں کے لئے بہت اہم اور منفرد دن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج جو سب بڑی اور اہم کامیابی ہمیں ملی وہ یہ ہے کہ 58 ممالک نے پاکستان کی حمایت میں اپنا مشترکہ بیان جاری کیا۔ شاہ محمود نے بتایا کہ ان 58 ممالک میں مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے ممالک کی نمائندگی موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *